سماہنی میں جنگلات کی زمین پر قبضہ کیخلاف ایکشن ، انکوائری کمیٹی تشکیل
مظفر آباد (اے پی پی) سماہنی میں جنگلات کے رقبہ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چودھری محمد طارق نے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر سماہنی اور ایس ڈی پی او سماہنی کو بھی مشترکہ طور پر موقع کا دورہ کرکے تمام شواہد اکٹھے کرنے اور حقائق پر مبنی جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ جنگلات کے رقبے پر مبینہ قبضے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔