ڈاکٹر طاہر القادری کا پیر مہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پراظہار افسوس
اسلام آباد (ا پنے رپورٹرسے ) سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف روحانی شخصیت سجادہ نشین درگاہ گولڑہ شریف۔۔۔
، پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے پیر سیدمہر فرید الحق گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا گولڑہ شریف کے عظیم خانوادے کے ہر فرد کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے ۔ پیر مہر فرید الحق گیلانی کے وصال سے ملک ایک باعمل، نیک سیرت اور باوقار روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے ۔