اے ڈی سی جی اٹک کی زیر صدارت اجلاس،صفا ئی مہم چلانے کا فیصلہ
اٹک (اے پی پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعید کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ 10 روز کے دوران ضلع بھر میں بھرپور صفائی مہم چلائی جائے گی۔۔۔
، جس کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، نالیوں اور گلیوں کی صفائی اور مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور صفائی مہم کی خود نگرانی کریں ۔