حکومت متاثرین جھیکا گلی کو متبادل جگہ فراہم کرے ، جماعت اسلامی ضلع مری
مری(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی ضلع مری کے امیر غلام احمدعباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت متاثرین کوثر کالونی جھیکا گلی کو ۔۔۔
متبادل جگہ فراہم اور مکانات تعمیر کر کے دے ، غلام احمد عباسی نے وفد کے ہمراہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ کوثر کالونی جھیکا گلی کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہر طرح کی امداد دینے کی یقین د ہانی کرائی ۔دریں اثنا الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر حاجی رضوان احمد نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ جگہ کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔