مردان میں دستور اسلام کانفرنس کل شروع ہو گی
مردان(نمائندہ دنیا )مردان میں تاریخ ساز دستور اسلام کانفرنس کل 12اپریل کو شروع ہو رہی ہے جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔۔۔
۔3000 رضاکار کانفرنس کی سکیورٹی ڈیوٹی سنبھالیں گے ،سپورٹس کلب مردان کو جمعیت کے پرچموں اور پینا فلیکسز سے سجا دیا گیا ، گزشہ روز جے یوآئی کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطا الرحمن، سینٹر مولانا عطا الحق درویش، عبدالجلیل جان اور دیگر صوبائی قائدین نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بتا یا کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے ۔