مردان :اندھے قتل کا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیاگیا
مردان (نمائندہ دنیا )تھانہ طورو پولیس نے اندھے قتل کے ایک سنسنی خیز کیس کو صرف 24گھنٹوں کے اندر حل کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے۔۔۔۔
آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا۔ 8 اپریل کو تھانہ طورو کی حدود میں ایک نامعلوم شخص کی لاوارث لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت مقتول کے بیٹے اختر زمان نے اپنے والد شاہ رسول کے طور پر کی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کروائی ۔ پولیس نے سراغ لگا کر ملزم خائستہ رحمان ولد محمد اقبال سکنہ مرغز صوابی کو حراست میں لے لیا ۔