اے این ایف کا ایکشن ، 9ملزم گرفتار،49کلو منشیات برآمد

 اے این ایف کا ایکشن ، 9ملزم گرفتار،49کلو منشیات برآمد

کاررو ائیاں اسلام آباد،شیخوپورہ ،کالاشاہ کاکو ،کراچی میں ہو ئیں ،مقدمات درج

اسلام آباد (اے پی پی) اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 87 لاکھ سے زائد مالیت کی 49.7 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 28.8کلوگرام چرس،500گرام آئس برآمد کر کے 2ملزمان کوگرفتار کیا گیا، بیدیاں کلاں شیخوپورہ کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان کے قبضے سے 10کلوگرام چرس ، سہراب گوٹھ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 6کلوگرام چر س برآمد ہو ئی ، کالاشاہ کاکو ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 4.4کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت تمام مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں