امید ہے امن مذاکرات کامیاب ہونگے ، صدرآ ئی سی سی آ ئی
پاکستان نے امریکا ایران جنگ بندی میں موثر کردار ادا کیا ،سردار طاہر محمود
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کامیابی سے ہمکنارہونگے ، امر یکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان نے اپنا کردارموثر طریقے سے ادا کیا ہے جو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر ملک کی بڑھتی ہوئی تکریم کا عکاس ہے ۔جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا مستقل جنگ بندی کی صورت میں وسیع تر امن و سکون پیدا ہوگا۔ کاروباری برادری ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے جن کا مقصد امن کو فروغ دینا اور تناؤ کو کم کرنا ہے ۔