ایگرو پروسیسنگ یونٹس کے قیام کیلئے ہر ممکن سہولت دینگے ،وزیر زراعت پنجاب
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار ) زرعی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
، جس میں وزیرِ زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوںنے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق صوبے میں ایگرو پروسیسنگ یونٹس کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، ایگرو پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ سے نہ صرف برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ وزیر زراعت نے مزید کہا کہ چھوٹے ، درمیانے اور بڑے ایگرو پروسیسنگ یونٹس کے لیے خصوصی فنانسنگ پروگرام متعارف کرائے جائیں گے ۔