پولیس آفیسرز کو معیاری سہولیات کی فراہمی ترجیح ، ڈی پی او اٹک
ڈی پی او کا زیر تعمیر ریسٹ ایریا کا دورہ،کام مقررہ وقت میں مکمل کر نیکی ہدایت
اٹک (اے پی پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران کے لیے زیر تعمیر ریسٹ ایریا اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے ڈی پی او کو جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سردار موارہن خان نے تعمیراتی معیار، سہولیات کی فراہمی اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پولیس افسران کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھو تا نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔