ناکہ بندی کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایاجائے ،ایس ایس پی آپریشنز
پولیس افسر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بنا ئیں ، قاضی علی رضا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے نا کہ جا ت اور مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کرکے ڈیو ٹی پر موجود پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ناکہ بندی کو مزید مؤثر اور بامقصد بنایاجائے ۔تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ تمام افسران و جوان شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کے ساتھ پیش آئیں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکے ۔