آئی جی، چیف کمشنر اسلام آباد کا دورہ ریڈ زون ، سکیورٹی کا جائزہ
تمام اہلکار الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں،ناصر رضوی کی ہدایت
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی سید علی ناصر رضوی نے چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کے ہمراہ ریڈ زون کا دورہ کرکے غیر ملکی وفود کی آمد و رفت کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات ،داخلی و خارجی راستوں اور اہم سرکاری و نجی اداروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا،انہوں نے تمام افسران کو سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے ۔آئی جی اسلام آباد نے اس امر پر زور دیا کہ تمام اہلکار الرٹ رہیں اور اپنی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔