بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں تاخیر، انجمن تاجران پنڈدادن خان کا کل ہڑتال کا اعلان

 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں تاخیر، انجمن  تاجران پنڈدادن خان کا کل ہڑتال کا اعلان

کھیوڑہ( نمائندہ دنیا) مرکزی انجمن تاجران پنڈدادن خان نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں مسلسل تاخیر اور۔۔۔۔

 تاجروں کے ساتھ مبینہ ہتک آمیز رویے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ مرکزی انجمن تاجران کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت چودھری زبیر جمیل منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پ کل 13 اپریل بروز سوموار کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کو فوری طور پر مکمل اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں