حضرو کے قریب کار درخت سے ٹکرا گئی، 5افراد زخمی

حضرو کے قریب کار درخت  سے ٹکرا گئی، 5افراد زخمی

حضرو (اے پی پی) جی ٹی روڈ تربیلہ چوک کے قریب تیزرفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں۔۔۔۔

 دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 20 سالہ زین، 20 سالہ زوجہ زین، 30 سالہ یاسر، 40 سالہ حفیظ اﷲ اور 16 سالہ دختر حفیظ اﷲ شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں