آئین پاکستان ملک کی وحدت خودمختاری اور جمہوری استحکام کی بنیاد ، قائم مقام صدر آزادکشمیر
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)قائم مقام صدر آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر نے یومِ دستور پاکستان کے۔۔۔۔
موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آئین پاکستان ملک کی وحدت، خودمختاری اور جمہوری استحکام کی بنیاد ہے ۔یہ دن ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔