ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل سنے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد پو لیس محمد عثمان طارق بٹ نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،۔۔۔۔
انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔