آتش بازی ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ،36افرادگرفتار

  آتش بازی ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ،36افرادگرفتار

پولیس نے 2سپیکر،میوزک میکر و مکسر،سامان آتش بازی، 5گاڑیاں ضبط کرلیں

  راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے آتش بازی کرنے اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 36 افراد کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شادی تقریب میں آتش بازی و ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 24 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ موقع سے 2 سپیکر،میوزک میکر و مکسر،سامان آتش بازی اور 5 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔ زیر حراست افراد کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ادھر وارث خان پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر کے سامان آتش بازی برآمدکر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں