اسلام آباد 25:مشکوک افراد ،10موٹر سائیکل تھانے منتقل
دوران سرچ آ پریشن 676افراد، 48د کانوں اور 45ہوٹلزکی چیکنگ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) آ ئی جی اسلام آباد کے احکامات پر مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری ہیں۔گزشتہ روز سرچ آپریشنز کے دوران25 مشکوک افراد اور 10موٹر سائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ۔ سرچ آپریشنز تھانہ کورال، تھانہ گولڑہ، تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ بہارہ کہو، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ ترنول، تھانہ رمنا کے علاقوں میں کیے گئے ۔سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ اس دوران 676افراد، 169گھرانوں ، 48د کانوں، 45 ہوٹلز، 203موٹر سائیکلوں اور 105گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی ۔25 مشکوک افراد اور 10 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں منتقل کیا گیا ۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کے لیے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔تمام پیٹرولنگ یونٹس اور خصوصی سکواڈ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں جبکہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔