10ملزم گرفتار، 50لٹر شراب ،ساڑھے 3کلو چرس برآمد
کارروائیاں تھانہ بنی، کلر سیداں، صادق آباد، کینٹ، ٹیکسلا کے علاقوں میں کی گئیں
راولپنڈی(اے پی پی ) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو حراست میں لے کر 50 لٹر شراب، اسلحہ اور ساڑھے تین کلو چرس برآمد کر لی ۔ کارروائیاں تھانہ بنی، کلر سیداں، صادق آباد، کینٹ، ٹیکسلا ، گوجرخان کے علاقوں میں کی گئیں ۔ صادق آباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو850 گرام چرس برآمد کی، چونترہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 1 کلو660گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔