اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 8جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 8جرائم پیشہ افراد گرفتار

217گرام آئس،50بوتل شراب ، مختلف بور کے 3پستول برآمد

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث ایک اشتہاری سمیت 8جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، کا رروا ئیاں تھانہ کوہسار، تھانہ ویمن ، تھانہ ترنول ، تھانہ شمس کالونی ، تھانہ سہالہ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے کیں ۔ ملزموں کے قبضہ سے 217گرام آئس،50 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے تین پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہا ر یوں کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ایک مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں