ٹرانسپورٹرزکرایوں میں واضح کمی یقینی بنائیں،سیکرٹری آر ٹی اے
اسد شیرازی کی زیر صدارت اجلاس ،کرایے کم نہ کرنے پر کا رروا ئی کا فیصلہ
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی اسد شیرازی کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کرایوں میں مناسب کمی کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں مختلف ٹرانسپورٹ یونینز کے نمائندگان، متعلقہ افسران اور سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ سیکرٹری آر ٹی اے اسد شیرازی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ کرایوں میں فوری اور واضح کمی کو یقینی بنائیں اور نئے کرایہ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کریں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرایوں میں کمی کے عمل کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں فیلڈ ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے جو مختلف روٹس پر کرایوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔