امن مذاکرات پاکستان پر اعتماد کا اظہار ، تاجران کمرشل مارکیٹ
پنجاب حکومت اشیائے خوردونوش کی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دے ،حماد قریشی
راولپنڈی(این این آئی)وائس چیئرمین انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ حماد قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں امر یکا ایران مذاکرا ت پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے تاہم اس موقع پر عوامی زندگی کو غیر ضروری طور پر مفلوج کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ راولپنڈی کی مارکیٹوں کی بندش بلاجواز جبکہ اسلام آباد کے سیکٹرز میں کوئی مارکیٹ، دکان تک بند نہیں ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اشیائے خوردونوش کی دکانوں کو کھلا رکھنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔