ڈی سی ، ڈی پی او اٹک کا دورہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال
سکھ یاتریوں کیلئے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا
حسن ابدال (اے پی پی) ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے ڈی سی اٹک عاطف رضا کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ حسن ابدال کا دورہ کیا ، انہوں نے سکھ یاتریوں کے لیے کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس بیساکھی میلہ کے موقع پر تمام سکھ یاتریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی۔