صفائی کی صورتحال پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا ،اے سی چکوال
ذیشان قیصرانی کا الائیڈ پارک کا دورہ ، جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا
چکوال(این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان قیصرانی نے جامع صفائی کے حوالے سے الائیڈ پارک کا دورہ کیا اور جاری صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری پائی گئی اور پارک کی مجموعی حالت اچھی دکھائی دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا صفائی کی صورتحال پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جا ئیگا، صفائی کا یہ معیار مستقل بنیادوں پر برقرار رکھا جائے ۔مزید برآں پارک میں موجود سہولیات، گرین بیلٹس اور واکنگ ایریاز کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے ۔