پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرا ، پی پی راولپنڈی

پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرا ، پی پی راولپنڈی

مدبرانہ سفارتکاری کے ذریعے خطہ کو بڑی تباہی سے بچایا گیا ، شوکت عباسی

 راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)پاکستان دنیا میں امن کا پیامبر بن کر ابھرا ہے ،جب دنیا بارود کے ڈھیر پر کھڑی تھی تب پاکستان کی مدبرانہ سفارتکاری نے ایران اور امر یکا کے درمیان جنگ بندی کروا کر خطہ کو بڑی تباہی سے بچایا ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر شوکت عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی خارجہ پالیسیوں کے باعث آج پاکستان دنیا میں سرخرو ہو رہا ہے ۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہترین جنگی حکمت عملی نے یہ ثابت کیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی نمبر ون فوج ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں