مردان :مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد زخمی
مردان (نمائندہ دنیا )مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8افراد زخمی ہو گئے ۔ بالا گڑھی میں 2 موٹر سائیکلوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد، فاطمہ رنگ روڈ پر کار اور ۔۔۔
موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث 2 افراد، شمسی روڈ لائبریری کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے ، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔