اسلام آباد، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8ملزم زیر حراست

اسلام آباد، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8ملزم زیر حراست

ملزموں کے قبضے سے 217گرام آئس، 50لٹر شراب، 4پستول برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائیوں کے دوران مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق کارروائیاں تھانہ کوہسار، ترنول، شمس کالونی، سہالہ اور لوہی بھیر کی پولیس ٹیموں نے کیں، ملزمان کے قبضے سے 217گرام آئس، 50لٹر شراب اور 4پستول بمعہ گولیاں برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید برآں، اشتہاری مجرموں اور مفرور افراد کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے ایک اور مجرم کو گرفتار کیا جس سے گرفتاریوں کی کل تعداد 8ہو گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں