اٹک،ہری پور، مردان میں حادثات، 4افراد جاں بحق
فتح جنگ میں ایک نوجوان ریل گاڑی سے ٹکرا کر، دوسرا ڈیم میں گرکر دم توڑ گیاہری پور کا 15سالہ لڑکا کنویں میں گر کر، مردا ن میں بچہ ٹریکٹر کی ٹکر سے چل بسا
اٹک، ہری پور، مردان (ایجنسیاں، نمائندہ دنیا) فتح جنگ پھاٹک پر راولپنڈی سے ملتان جانے والی مہر ایکسپریس کے ساتھ پندرہ سالہ لڑکا ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ادھر تحصیل فتح جنگ کے علاقے تھٹی گجراں مندرہ سرکار دربار کے قریب 19سالہ نوجوان فرحان قیصر پاؤں پھسلنے کے باعث مقامی ڈیم میں گر ا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ہری پور کے علاقے لورہ چوک کے گاؤں سریا میں 15سالہ عبید گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم نے مقامی افراد کی مدد سے نوجوان کی لاش کنویں سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی ۔ ادھر مردان میں ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر چچا کے ساتھ سوار 9سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، متوفی بچے محمد حسنین ولد فاروق شاہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔