اے این ایف کا ایکشن، 34کلو منشیات برآمد، 2ملزم گرفتار

اے این ایف کا ایکشن، 34کلو منشیات برآمد، 2ملزم گرفتار

کارروائیاں کوئٹہ، پشاور،دینہ میں ہوئیں، منشیات کی مالیت 25لاکھ سے زائد

اسلام آباد (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 34.4کلو گرام منشیات برآمد کرکے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران کوئٹہ اسپنی روڈ پر واقع کورئیر آفس میں گوجرانوالہ جانے والے 2پارسلز سے گرین ٹی پیکٹس میں چھپائی گئی 17.60کلو گرام چرس برآمدکی گئی، ہزار خوانی چوک پشاور کے قریب گاڑی سے 14.400کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ دینہ نوکدار چوک کے قریب گاڑی سے 2.400کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں