راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے مؤثر انتظامات
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے پولیس نے موثر انتظامات کیے۔ سکیورٹی کے پیش نظر جڑواں شہروں میں خصوصی پکٹس قائم کر کے اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔۔۔
جبکہ ایلیٹ کمانڈوز اور تھانوں کی موبائل ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرجا گھروں میں داخلے کیلئے مکمل باڈی سرچنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی پر موجود افسران الرٹ رہتے ہوئے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔