کلرسیداں سے ڈکیت گرفتار، رقم، سامان اور اسلحہ برآمد

کلرسیداں سے ڈکیت گرفتار، رقم، سامان اور اسلحہ برآمد

راولپنڈی (این این آئی) تھانہ کلرسیداں پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم، سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

 ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھروں میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹتا تھا۔ گرفتار ملزم سے 11ہزار 500روپے، ہیئر ڈرائیر اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں