اسلام آباد میں امریکا، ایران مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز، عوامی تحریک
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکا، ایران مذاکرات پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔۔۔
اس سے بلا شبہ سفارتی محاذ پر پاکستان کا قد کاٹھ بڑھا ہے، عالمی سپر پاورز اور متحارب فریقین کا پاکستان کے مصالحتی کردار پر اتفاق خوش آئند ہے، اس پر ریاست پاکستان بطور خاص مبارکباد کی مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد، عوامی تحریک چکوال کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔