دوران تعطیلات بھی آر ڈبلیو ایم سی ورکرز صفائی میں مصروف
شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری رہا، سڑکوں پر چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی میں چار روزہ تعطیلات کے دوران بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز صفا ئی کی سرگر میوںمیں مصروف رہے۔ اس دوران مینوئل سویپنگ، ویسٹ لفٹنگ، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن، روڈ واشنگ، نالیوں کی صفائی، کنٹینرز کی واشنگ کی گئی اور شہر بھر میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنایا گیا۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیمیں شہری و دیہی علاقوں میں یکساں طور پر متحرک رہیں، اس دوران بعض سڑکوں پر چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ کمیونیکیشن ٹیموں نے ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹوں میں جا کر شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔