وفاق المدارس العربیہ کے ضمنی امتحانات 16اپریل تک جاری رہیں گے
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ضمنی امتحانات 16اپریل تک جاری رہیں گے۔
میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے بتایا کہ پہلی بار ضمنی امتحان تین روز کے بجائے چھ روز جاری رہیں گے، روزانہ بعد از ظہر دو بجے سے پانچ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ امسال مجموعی طور پر شرکا کی تعداد چودہ ہزار نو سو چھیاسی ہے، جن میں سات ہزار ایک سو اکاون طلبا اور سات ہزار آٹھ سو پینتیس طالبات شامل ہیں۔