بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ بند کی جائے، پی ٹی آئی کسان ونگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ کے مرکزی ترجمان خالدنواز سدھرائچ نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی غیر علانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ بند کرے۔
درپیش مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا تو کٹائی کیلئے تیار کھڑی گندم کی فصل خراب اور کسانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ گندم کی کٹائی کے موقع پر تھریشر بنانے والی فیکٹریاں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ اور رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی کی وجہ سے بند ہیں، تھریشر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی بروقت کٹائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔، پنجاب سمیت دیگر صوبوں کی حکومتیں اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔