کمرشل مارکیٹ کے دونوں نائب صدور کا دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

کمرشل مارکیٹ کے دونوں نائب  صدور کا دوبارہ الیکشن کا مطالبہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمرشل مارکیٹ کے دونوں نائب صدور راجہ راشد اور وقار عباسی نے گروپ لیڈر رضوان سنی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 رضوان سنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ راشد اور وقار عباسی نے کہا کہ مارکیٹ کو کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا، انہوں نے صدر سہیل ملک کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو یہ زعم ہے کہ وہ بہت پاپولر ہے ، تو وہ فوری طور پر دوبارہ الیکشن لڑ لے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں