جہلم میں 4روزہ پولیو مہم کا افتتاح

جہلم میں 4روزہ پولیو مہم کا افتتاح

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے حکومتِ پنجاب پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں