وزیراعلیٰ جی بی سے ٹیلی نار وفد کی ملاقات
گلگت (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد سے ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز احمد فراز نے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای اوکی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات پہنچائیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ کو گلگت بلتستان میں ٹیلی نار پاکستان کی جاری ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کے بارے میں بریفنگ دی۔