چکوال میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی 700کلو خراب گوشت تلف، ملزم گرفتار
چکوال (این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے 700کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ کارروائی نیلہ کے مقام پر عمل میں لائی گئی، موٹروے پولیس کی اطلاع پر فوری رسپانس دیتے ہوئے مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیا۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے 700کلو مضر صحت گوشت تلف کر دیا۔ کارروائی نیلہ کے مقام پر عمل میں لائی گئی، موٹروے پولیس کی اطلاع پر فوری رسپانس دیتے ہوئے مشکوک کار کو روک کر چیک کیا گیاجس سے تقریباً 700کلوگرام خراب گوشت برآمد ہوا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔