ملک بھر میں سال کی دوسری انسدادِ پولیو مہم آج شروع ہو گی

ملک بھر میں سال کی دوسری انسدادِ پولیو مہم آج شروع ہو گی

مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب سمیت ملک بھر میں 2026کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم آج پیر سے شروع ہو گی جو 19اپریل تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، اس دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔ ملک بھر میں 4لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔ پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ، سندھ میں 1کروڑ 6لاکھ، خیبر پختونخوا میں 72لاکھ، بلوچستان میں 26لاکھ، اسلام آباد میں 4لاکھ 60ہزار، گلگت بلتستان میں 2لاکھ 28ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 7لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

لاہور جو کہ ہائی رسک ریزروائر ضلع ہے میں یہ مہم 7روز جبکہ دیگر تمام اضلاع میں 4روز تک جاری رہے گی۔ پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے مہم کے مؤثر اور ہموار انعقاد کیلئے مختلف شعبوں کے ماہرین کو متحرک کر دیا ہے۔ مہم کے حوالہ سے انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر بچہ اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور حاصل کرے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں