ڈی جی لا و سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ نعیم اکبر ملازمت سے ریٹائر

ڈی جی لا و سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ نعیم اکبر ملازمت سے ریٹائر

38سال تک خدمات انجام دیں، اچھی ساکھ کے افسر، کئی کتابوںکے مصنفریٹائر منٹ پر سی ڈی اے آفیسرز و انتظامیہ کا خراج تحسین، خدمات کوسراہا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارے میں گریڈ 20کے آفیسر، ڈائریکٹرجنرل لا و سیکرٹری سی ڈی اے بورڈ نعیم اکبر ڈار اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔ نعیم اکبر ڈار اعلٰی تعلیم یافتہ اور ایک قابل آفیسر تھے ، انہوں نے سی ڈی اے میں 38سال تک مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ایل ایل بی کیا اور لندن کی بگھنکم شائر یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں، انہوں نے دوران ملازمت اربوں روپے مالیت کی سی ڈی اے لینڈ کی ریکوری کے مقدمات اعلیٰ عدالتوں سے جیتے، وہ انتہائی باصلاحیت ،تجربہ کار اور اچھی ساکھ کے آفیسر کے طورپر جانے جاتے تھے۔ ریٹائرمنٹ پر سی ڈی اے کے آفیسر ز اور انتظامیہ نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں