آل پاکستان انجمن تاجران کا پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
اسلام آباد (اے پی پی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے ڈیزل اور پٹر ول کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم شہباز شریف سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔
پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ متوسط طبقہ کو ریلیف مل سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت پٹرولیم لیوی میں مزید کمی کرے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کیلئے بھی چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے تاہم عوام کی مشکلات کم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔