دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانا پاکستان کا کارنامہ،سردار عتیق

دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانا پاکستان کا کارنامہ،سردار عتیق

اسلام آباد مذاکرات دیرپا امن کی بنیاد بن سکتے، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچانا پاکستان کا اہم اور تاریخی کارنامہ ہے، اسلام آباد امن مذاکرات دیرپا امن کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان، پامی کے چیئرمین سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل چودھری نعیم کریم، سابق چیئرمین محمد اسلم زار، اقبال ڈار، کاشف نظامانی، آغا ناصر، جاوید اقبال گورایہ و دیگر مقررین نے پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس کی صدارت سردار عبدالرازق نے کی، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کو جو عزت ومقام ملا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسلام آباد میں ایران، امریکا مذاکرات ایک غیر معمولی واقعہ ہے جسے دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان نے پہلے بنیان المرصوص میں اپنی برتری ثابت کی اور اب عالمی امن کو درپیش خطرات کو دور کرنے کیلئے بہترین ڈپلومیسی کا ثبوت دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں