اسلام آبادمیں ڈینگی وائرس پھیلنے کا خطرہ، ایڈوائزری جاری
بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھ سکتی ہےشہری مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں،ڈی ایچ او
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے کہا ہے حالیہ موسم میں وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ شہری ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کریں، جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھ سکتی ہے، شہری گھروں اور آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں۔ گملوں، ٹینکیوں اور برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں، کھڑکیوں اور دروازوں پر جالی لگائیں، مچھر دانی اور مچھر بھگانے والا لوشن کا استعمال کریں، مکمل آستین والے کپڑے پہنیں، بخار یا جسم میں درد کی علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال یا ہیلتھ سینٹر سے رجوع کریں۔