آئی جی اسلام آباد کا ڈیوٹی روٹس کا دورہ، پولیس کوچوکس رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے مختلف روٹس پر ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس حکام کے مطابق آئی جی ، سینئر پولیس افسران کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہے اور ضلع بھر میں حفاظتی اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔ سید علی ناصر رضوی نے فرائض کی موثر ادائیگی اور سخت چوکسی برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام افسران چوکس رہیں اور سکیورٹی پلانز پر بلاتعطل عملدرآمد یقینی بنائیں۔