فوسپا کا میرپور خاص میں کالج طالبہ کی موت پر اظہار تشویش

فوسپا کا میرپور خاص میں کالج  طالبہ کی موت پر اظہار تشویش

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے محمد میڈیکل کالج، میرپورخاص میں ہراسانی کے الزامات اور ایک طالبہ کی موت سے متعلق حالیہ رپورٹس کے تناظر میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔۔۔

 انہوں نے کہافوسپا اس بات پر زور دیتا ہے کہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور اداروں کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔فوسپا تمام وفاقی سرکاری اداروں، منسلک اداروں اور تعلیمی و طبی اداروں کو ہدایت دیتا ہے کہ وہ قانون کے تقاضوں پر فوری عمل کریں۔ خاص طور پر، دفعہ 3 کے تحت ہر ادارے پر لازم ہے کہ وہ باقاعدہ نوٹیفائیڈ اور فعال انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے ، جن میں اہل افراد شامل ہوں اور کم از کم ایک خاتون کی نمائندگی ہو۔ ان کمیٹیوں کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہراسمنٹ کی شکایات کو منصفانہ، شفاف اور بروقت طریقے سے نمٹایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں