موبی لنک بینک، HBLزرعی سروسز لمیٹڈ میں تعاون کا معا ہدہ
معاہدہ کا مقصد کسانوں کو زرعی قرضوں کی دستیابی، رسائی کو وسعت دینا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) ڈیجیٹل مائیکروفنانس بینک، موبی لنک بینک نے ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے سا تھ تعاون کا معاہدہ کیاہے جس کا مقصد کسانوں کو زرعی قرضوں کی دستیابی اور آسان رسائی کو وسعت دینا ہے ۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز کے اشتراک سے بینک قرضوں کو ضروری زرعی وسائل اور خدمات سے منسلک کرے گا تاکہ مالی معاونت کے درست اور پیداواری مقاصد کے لیے استعمال اور کسانوں کی پیداوار میں بہتری کو یقینی بنایا جا سکے ۔ موبی لنک بینک کے صدر و سی ای او حارث محمود چودھری نے کہا ایچ بی ایل زرعی سروسز کے ساتھ یہ اشتراک زرعی مالی معاونت کو ایک مربوط شکل دے گا۔ ایچ بی ایل زرعی سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر عزیز نے کہا کہ موبی لنک بینک کے ساتھ یہ اشتراک زرعی مالی معاونت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔