محمد علی رندھاوا کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

محمد علی رندھاوا کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

عطاتارڑ ،اعظم نذیر،طلال چودھری ،بیرسٹر عقیل ،ملک منصور ،آئی جی ،ڈی سی اسلام آباد کی شرکت

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن چودھری محمد علی رندھاوا کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا،تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، ڈاکٹر اعجاز برتھ، قانون بیرسٹر عقیل ملک، اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور علی اعوان، سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن، سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ رفعت مختار، اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار محمد طاہر، چوہدری اعجاز، زمرد خان، صحافی یاسر ملک سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت مسجد نبوی کے فارغ التحصیل قاری محمد اعظم مدنی نے کی جبکہ کرنل نذیر احمد چودھری نے والدین کی خدمت اور حقوق کے بارے میں بیان کیا آخر میں مرحومہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں