گورنمنٹ ہائی سکول روات بھوربن میں جدید آئی ٹی لیب قائم
مری (نمائندہ دنیا) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر ان کے آبائی یونین کونسل روات بھوربن کے۔۔۔
گورنمنٹ ہائی سکول میں جدید آئی ٹی لیب قائم کر دی گئی، اس مقصد کیلئے 45لاکھ روپے مالیت کے جدید کمپیوٹرز فراہم کیے گئے ہیں، جس سے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی، آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح مسلم لیگی رہنما سردار حسن اورنگزیب نے سی ای او ایجوکیشن ضلع مری ضیاء اللہ عباسی، سردار اویس اکرام اور دیگر معززین کے ہمراہ کیا۔