تعلیمی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے، انجم عقیل
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) رکن قومی اسمبلی انجم عقیل نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی اور ۔۔۔
شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے فعال کردار ادا کرتے ہیں، حکومت تعلیمی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، نسل نو کی ذہنی آبیاری کیلئے جدید اور معیاری تعلیمی ادارے وقت کی ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی بارہ میں نجی سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سکول پرنسپل مریم بشیر، چودھری روحیل مہدی سمیت اہل علاقہ، تعلیمی، سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔